ہیومک ایسڈ کے فوائد

ہیومک ایسڈ کے فوائد

Kissan Dost

یہ بنیادی طور پہ نامیاتی مادہ کا وہ جز ہے جو تیزابی حالت میں ناحل پذیر اور اساسی حالت میں حل پذیر ہے۔ رنگت کے اعتبار سے گہرا بھورا یا کالا ہوتا ہے ۔

فوائد

اس میں پودوں کی خوراک کے اجزاء موجود ہوتے ہیں اور یہ اجزاء کو سمیٹ کر رکھتے ہیں اور ان کے زمین میں پانی کے سبب بہاو سے بچاتے ہیں

پودوں کے خوراکی اجزاء مثلا نائٹروجن ،سلفر وغیرہ کا کے حصول کو بہتر بناتے ہیں ۔

یہ پودوں کے خوراکی اجزاء کے ذخیترہ کے طور پہ کام کرتے ہیں

زمین کے تعامل کو بہتر کرتے ہیں جس سے مختلف اجزاء کی دستیابی میں بہتری ہوتی ہے

زمین کے اندر پائے جانے والے جرثوموں کے عمل کو تیز کرتا ہے

زمین کو نرم اور بھر بھرا کرتا ہے

کلراٹھی زمینوں کی اصلاح کا سبب بھی ہے

زمین میں موجود زہریلے مادوں کو بھی اپنے ساتھ جوڑ لیتا ہے اور پودوں کو ایسے مادے جذب کرنے سے مضفوظ رکھتا ہے.