کپاس کی جڑی بوٹیاں اور ان کا تدارک

کپاس کی جڑی بوٹیاں اور ان کا تدارک

Kissan Dost

کپاس کی جڑی بوٹیوں میں اٹ سٹ ،مدھانہ کھبل اور ڈیلا وغیرہ ہے۔ عام طور پہ دیکھا گیا ہے کہ کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ جڑی بوٹیوں سے شروع ہوتا ہے ۔اس لئے ان کا تدارک بے حد ضروری ہے ۔

نقصانات

پیداوار میں کمی کا موجب 

فصل میں نقصاندہ کیڑوں کی پناگاہ 

خوراک کے اجزاء پانی ،روشنی ہوا اور دیگر وسائل میں حصہ داری 

کپاس کا پتہ مڑوڑ وائرس اور ملی بگ کے پھیلاؤ کا سبب 

کاشتی امور انجام دینے میں رکاوٹ 

اپنی جڑوں سے کیمیائی مادے خآرج کرکے فصل کو نقصان 

تدرارک کے طریقے 

گوڈی 

گوڈی سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے علاوہ دیگر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں مثال کے طور پہ کھیت میں نمی محفوظ رہتی ہے اور زمین میں ہوا کا گزر رہتا ہے 

اگاؤ سے پہلے جڑی بوٹی مار سپرے 

اگاؤ سے پہلے سپرے کے لئے مندرجہ ذیل طرییقے اختیار کئے جا سکتے ہیں 

تیار زمین پر یکساں سپرے کریں اور راؤنی کریں

راونی کی ہوئی زمین کو رمبڑ لگائیں اور یکساں سپرے کرنے کے بعد سیڈ بیڈ تیار کرکے بوائی کر دیں ۔

Table 1.1 Pre Emergences Herbicides

مقدار 

جڑی بوٹی مار زہر 

1000 ملی لیٹر 

پنڈی میتھالین 

900 ملی لیٹر 

ایس میٹا کلور 

900 ملی لیٹر 

میٹولا کلور اور پینڈی میتھالین

900 ملی لیٹر 

ایس میٹا کلور اور پینڈی میتھالین 

1000 ملی لیٹر 

ایسیٹو کلور اور پینڈی میتھالین 




اگاؤ کے بعد جڑی بوٹی مار سپرے 

مندرجہ ذیل سفارشات کو مد نظر رکھیں

ایسی زہریں جن سے فصل کے نقصان کا احتمال ہو ،انہیں ٹی جیٹ نوزل سے شیلڈ لگا کر سپرے کریں

جب جڑی بوٹیوں کے اگنے کے بعد سپرے کی جائے تو فائدہ زیادہ ہوتا ہے 

بارش کا امکان ہو تو سپرے موخر کردیں

Table 1.2. Post Emergence Herbicides

مقدار فی ایکر 

جڑی بوٹی کی قسم

جڑی بوٹی مار زہر 

1500تا 1800 ملی لیٹر

تمام جڑی بوٹیاں 

گلائیفو سیٹ (شیلڈ لگا کر سپرے کریں)

400  ملی لیٹر 

گھاس نما جڑی بوٹیاں 

ہلوکسی فوپ 

400 ملی لیٹر

گھاس نما جڑی بوٹیا 

قیوزیلو فوپ