ہر وہ چیز جو ضرر رساں اور
نقصاندہ حشرات ، فنجائی، اور جڑی بوٹٰوں کی نشو نما کو روکنے ،انہیں مکمل طور پہ
ختم کرنے یا کسی حد تک ان کے اثرات کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو، زرعی دوائی
کہلاتی ہے۔ سبز انقلاب یعنی گرین ریوولیوشن کے بعد ان کے استعمال میں اضافہ ہوا۔
پوری دنیا میں تقریبا ساڑے چھ بلین ڈالر کی زرعی ادویات استعمال کی جاتی ہے۔ مختلف
قسم کے نقصاندہ اجسام کے کے لئے مختلف ادویات مستعمل ہیں۔
اینٹی مائکروبز
اسے مائیکروبز اور دوسرے جراثیموں
کو کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے
فنجی سائیڈز
پھپھوندی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے
لئے اس کا استعمال کیا جاتا ہے
ہربی سائیڈز
اسے غیر ضروری پودوں اور جڑی
بوٹیوں کو ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے
انسیکٹی سائیڈ
یہ نقصاندہ حشرات کو قابو کرنے کے
لئے مستعمل ہے
جہاں ان کے استعمال سے فصلوں کو
نقصاندہ اجسام سے محفوظ کر کے پیدوار میں اضافہ ہوا ہے ، وہی پہ ان کے انسانی صحت
پہ بھی بہت مضر اثرات ہیں۔اگر احتیاط کے ساتھ انہیں استعمال نہ کیا جائے تو ان کے
انسانی صحت پہ گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ عام طور پہ سر درد متلی اور آںکھوں میں
درد وغیرہ ہوتا ہے ۔ یہاں تک کہ بعض ادویا کینسر کا بھی سبب بن سکتی ہیں،اس لئے ان
کے مضر اثرات سے محفوظ رہنے کے لئے مندرجہ ذیل تدابیر کو اختیار کیا جائے :۔
سپرے کرتے وقت ماسک کا استعمال
کریں تا کہ زرعی ادویات منہ اور ناک کے ذریعے انسانی جسم میں داخل نہ ہوں
سپرے کرتے وقت مخصوص لباس کا
استعمال کریں تاکہ انسانی جسم پہ الرجی جیسے امراض سے بچا جا سکے ہاتھوں اور پاؤں
کو بچانے کے لئے بند جوتوں کو استعمال میں لائیں
سپرے کرتے وقت نوزل پودوں کے قریب رکھیں ، تاکہ
پیسٹی سائیڈ ہوا میں حل نہ ہوسکے
سپرے مشین کو پینے کے پانی میں مت
دھوئیں
پھلوں اور سبزیوں کو دھو کر
استعمال کریں