سلفر کا شمار اجزاء ضروریہ کے لحاظ سے اجزائے کبیرہ میں ہوتا ہے ۔یہ پودوں کو صحیح طور پہ کام کرنے کے لئے درکار ہوتی ہے ۔عمومی طور پہ فصل کو 4 سے 6 کلو تک سلفر درکار ہوتی ہے ۔ اس کی کمی سے پودوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے اور اس کا زالہ سلفر کی کھاد دینے کی صورت میں ہی ممکن ہے
سلفر پودوں میں پروٹیز بنانے اور اینزائمز کے ٹھیک سے کام کرنے کے لئے درکار ہوتی ہے
ہیوی میٹلز اور دیگر نقصاندہ کیمیکلز سے فصلوں کو محفوظ رکھتی ہے
ماحولیاتی دباؤ اور کیڑوں کے خلاف فصلوں میں قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے
زمین کی پی ایچ کو کم کرتی ہے اور کلراٹھی زمین کی درستگی میں معاون ثابت ہوتی ہے
فصلوں کی کوالٹی کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے
کمی کی علامات
سلفر کی کمی کی علامات نائٹروجن کے مشابہ ہوتی ہیں مگر بنیادی فرق یہ ہے کہ یہ علامات نئے پتوں پر ظاہر ہوتی ہے
اس کے علاوہ پتے سبزی مئال زرد سے پیلے ہوجاتے ہیں
پودوں کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے
کم جھاڑ بنتی ہے
لمبوترے بڑھے پوئے تنے نظر آتے ہیں
زرعی پہ مختلف کمپنیوں کے سلفر مناسب دام پہ دستیاب ہیں
محمد ممتاز تیمور
کسٹمر ایڈوائزری، زرعی