گندم کے گرنے سے بچاؤ کے طریقے

گندم کے گرنے سے بچاؤ کے طریقے

Kissan Dost

گندم اگر گوبھ کی حالت میں ہو اور زمین میں نمی بھی زیادہ ہو تو ہوا چل پر یہ گندم اپنے بوجھ کی وجہ سے گر جاتی ہے. جس سے پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ گندم کو گرنے سے بچانے کے لئے مندرجہ ذیل طریقے کار آمد ہیں

پٹڑیوں پر کاشت

اگر گندم کی کاشت پٹڑیوں پر کی جائے تو گندم تقریباََ نہ ہونے کے برابر گرے گی.

کیونکہ جب پٹڑیوں کی کھالیوں میں پانی چھوڑا جاتا ہے تو پٹڑی کی سب سے اوپر والی سطح ہمیشہ خشک رہتی ہے. چونکہ یہاں نمی نہیں ہوتی یا بہت کم ہوتی ہے تو اس وجہ سے پودے کی جڑ مضبوط رہتی ہے اور پودا اپنے پیروں پہ قائم رہتا ہے.

ہم ہمیشہ دیکھتے ہیں کہ جب بھی فصل گرتی ہے تو وٹوں سے نہیں گرتی. وٹوں کے اوپر والی سطح پر مٹی خشک ہوتی ہے جس کی وجہ سے جڑوں کو مضبوطی ملتی ہے. لہذا وہاں پودے تیز ہوا یا آندھی کا مقابلہ کر لیتے ہیں.

کھادوں کا مناسب استعمال

گندم کی فصل میں کھادوں استعمال متوازن ہونا چاہئے ۔ نائٹروجنی کھادیں خاص طور پہ یوریا کا زیادہ استعمال فصل کے گرنے کا ایک سبب ہے ۔اس لئے نائٹروجن کی کھاد 60 دن کے اندر مکمل کریں اور بعد ازاں یہ کھاد لگانے سے پرہیز کریں

پوٹاش کا استعمال

پوٹاش کی اچھی مقدار تنے اور جڑوں کو مضبوط کرتی ہے اور کافی حد تک فصل کو گرنے سے بچاتی ہے. لہذا کم از کم ایک ایکڑ میں 25 کلوگرام سلفیٹ آف پوٹاش یا میوریٹ آف پوٹاش کی کھاد لازمی استعمال کرنی چاہیے.
یا جب گندم کے تنے کا قد بڑھ رہا ہو تو اس وقت 2 کلوگرام نائٹریٹ آف پوٹاش 100 لیٹر پانی میں حل کر کے سپرے کریں. سپرے دو مرتبہ کرنے سے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوتے ہیں

پلانٹ گروتھ ریگولیٹر 

گروتھ ریگولیٹرز کا استعمال جڑوں کو مظبوط کرتا ہے جس سے فصل گرنے سے محفوظ رہتی ہے