پیاز کی بیماریاں اور ان کا تدارک

پیاز کی بیماریاں اور ان کا تدارک

Kissan Dost

پیاز ایک اہم سبزی ہے۔مختلف قسم کی بیماریاں اس کی پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔اس لئے ذیل میں ان بیماریوں اور ان کے تدارک کے متعلق معلومات زرعی کے ناظرین کے لئے درج کی جاتی ہے

ارغوانی جھلساو    (Purple Blotch of Onion)

یہ بیماری پھپھوندی کے حملہ کے سبب سے پھیلتی ہے ۔ اس بیماری  میں پتوں پر ہلکے جامنی رنگ کے لمبوترے کناروں والے دھبے پڑجاتے ہیں۔۔۔۔بیج پیدا کرنے والی ڈنڈی گل سڑ جاتی ہے 

تدارک

بوائی سے قبل بیج کو زہر لگائیں 

فصل کو صرف دن کے وقت پانی دیں 

بارشوں کی علامات ظاہر ہوتے ہی پانچ دن کے وقفے سے مندرجہ زہروں کا سپرے کریں

آزکسی سٹروبن اور ڈائی فینا کونا زول

ترائی فلوکسی سٹروبن اور تئبوکونا زول


روئیں دار پھپھوندی     (Downy Milde)


اس بیماری کا سبب بھی پھپھوندی ہے جبکہ اس بیماری کے دوران پتوں اور ڈنڈی پر روئیں دار دھبے ظاہر ہوتے ہیں۔ اگر موسم ابر آلود یا بارش ہو رہی ہو تو سارا کھیت جھلساو کا منظر پیش کرتا ہے۔اس کے تدارک کے لئے مندرجہ زہر مفید ہیں، جنہیں بیماری کی شدت میں 3 دن بعد سپرے کریں

فلو ایزا نیام اور میٹا لاکسل 

فلوماف اور فوسیٹائیل ایلومینیم 

کرزیٹ

 

سٹیم فیلییم بلائٹ

 

یہ بیماری نوک دار کناروں پر حملہ آور ہوتی ہے ۔شروع میں شروع میں اوپر والی سطح زرد بعد ازاں بھورے رنگ میں تبدیل ہونے کے بعد خشک ہوجاتی ہے ۔مندرجہ ذیل زہر اس کے تدارک کے لئے بہترین ہیں

ایزوکسی سٹروبن اور ڈائی فینا کونا زول 


فوسٹائل ایلومینیم 


یہ تمام زہر زرعی پہ دستیاب ہیں، مزید معلومات کے لئے زرعی کی ہیل لائن پہ رابطہ کریں۔


محمد ممتاز تیمور

کسٹمر ایڈوائزری ،زرعی