مون سون کی بارشوں کے بعث پانی کی اضافی مقدار کپاس کی پیداوار پہ برا اثر
ڈالتی ہے۔ اس لئے کپاس کی نگہداشت کے لئے کاشتکار بھائی درج ذیل معروضات پہ عمل
کریں
فصل میں زیادہ پانی کھڑا رہنے سے جڑوں کے سانس لینے اور خوارک بننے کا عمل رک
جاتا ہے جس کی وجہ سے گڈیاں اور چھوٹے ٹینڈے گرنا شروع کر دیتے ہیں اور پیدا وار
متاثر ہوتی ہے
اسی پانی کے کھڑے رہنے سے نکل کی زیادہ ہوکر جڑوں کو کالا کرنے کا سبب بنتی ہے
اگر بارش کا پانی 48 گھنٹے سے زیادہ کھڑا رہے تو پودے مرجھانا شروع کر دیتے
ہیں ۔ اس لئے پانی کی نکاسی کا فوری بندوبست کریں
جڑیں اگر کالی ہوجائیں تو سلفر 2 کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے فلڈ کریں۔
کھیت سے پانی نکالنا ممکن ہو تو کھیت کے دونوں کناروں پر گڑھے کھود دیں
بارش کے بعد دو کلوگرام یوریا ، پوٹاشیم نائٹریٹ 200 گرام، بور ایسڈ 17٪ 300 گرام ، زنک سلفیٹ 250 گرام اور میگنشیم سلفیٹ 300 گرام کو 100 لٹر صاف پانی میں حل کر کے ایک ہفتہ کے وقفہ سے دو بار سپرے کریں
بارش کے بعد نمی کی وجہ سے سبز تیلے کا حملہ زیادہ ہوسکتا ہے ۔ اس کے تدارک کے
متعلق جاننے کے لئے زرعی ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں.