تل کی سفارش کردہ اقسام

تل کی سفارش کردہ اقسام

Kissan Dost

تل کی سفارش کردہ اقسام کا تعارف حسب ذیل ہے

انمول تل

یہ ایک شاخہ قسم ہے ۔اور اس میں پھلیاں گھچوں کی صورت میں لگتی ہیں۔اس قسم میں بیماریوں کے خلاف بہترین قوت مدافعت ہے۔ اس کی پیداواری صلاحیت 25 من فی ایکٹر ہے ۔

ٹی ایچ -6

یہ ایک شاخۃ اور کم دورانیے کی قسم ہے ۔اس پر 30 35 دن کے بعد پھول آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ اور اس کی پھلیاں پودے کی چوٹی تک لگتی ہیں۔ یہ قسم 100 تا 110 دن میں پک جاتی ہے

ٹی ایس 5

یہ شاخ دار بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی قسم ہے ۔اس پر 40 تا 45 دن بعد پھول آترے ہیں اور 120 دن میں پک کر تیار ہوجاتی ہے

ٹی ایس 3

یہ جھاڑی دار چھوٹے قد والی کم دورانیے کی قسم ہے۔ موسمی حالات اور بیماریوں کے خلاف بہترین قوت مدافعت رکھتی ہے

یہ نمی دار علاقوں میں کامیابی سے کاشت کی جا سکتی ہے ۔

نیاب ملیینیم

یہ بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اخ دار سفید تل کی قسم ہے ۔زیادہ پھل اور تنا مظبوط ہونے کے ساتھ ساتھ اس قسم میں پھلیوں کا درمیانی فاصلہ بہت قریب رہتا ہے ۔ یہ قسم 100 سے 125 دن میں پک جاتی ہے

نیاب پرل

یہ بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی شاخ دار قسم ہے اور اس کا تنا مظبوط ہونے کی وجہ سے گرنے سے محفوظ رہتا ہے ۔ یہ 100 سے 105 دن میں تیار ہوجاتی ہے ۔