جوار کا پیداواری منصوبہ

جوار کا پیداواری منصوبہ

Kissan Dost

 جوار ایک انتہائی اہم خریف کا چارہ ہے جو جانوروں کی پسندیدہ خوارک ہے ۔جوار موسم گرما کی فصل ہے اور پنجاب کی آب و ہوا اس کے لئے انتہائی موزوں ہے ۔ اس کے اندر خشک سالی کو برادشت کی قدرتی صلاحیت موجود ہے ۔اچھی پیداوار کے لئے ہائبرڈ جوار کا استنعال موزوں ہے ۔

وقت کاشت 

چارے والی فصل مارچ سے ستمبر تک کاشت کی جاسکتی ہے ۔

شرح بیج 

بیج کی شرح 25 تا 30 کلو گرام فی ایکڑ رکھیں، یہ شرح اس صورت میں ہے جب چارے کے لئے اس فصل کو کاشت کیا جائے اگر بیج کا حصول مقصد ہو تو اس کے لئے 6 تا 8 کلو گرام رکھے ۔

زمین کی تیاری 

بھاری میرا زمین جس کا نکاس اچھا ہو جوار کی کاشت کے لئے بہترین ہے 

طریقہ کاشت

عمومی طور پہ جوار کی کاشت کے لئے چھٹہ کا طریقہ اپنایا جاتا ہے ،لیکن ایک فٹ کے باہمی فاصلے پہ لگی لائنوں پہ بھی کاشت کی جا سکتی ہے جس سے پیدااوار زیادہ ہوگی ۔پودوں کا باہمی فاصلہ  6 تا 8 انچ لکھیں

آبپاشی 

جوار کو 3 تا 4 پانی درکار ہوتے ہیں

جڑی بوٹیوں کا تدارک 

جوار کی فصل مین جڑی بوٹیوں کے تدارک کے لئے ایٹرازین بحساب 350 ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کی جا سکتی ہے