مکئی میں پوٹاش کا استعمال

مکئی میں پوٹاش کا استعمال

Kissan Dost

گندم اور دھان کے بعد مکئی پاکستان میں سب سے زیادہ رقبہ پہ کاشت کی جاتی ہے ۔اس کا شمار اہم نقد آور فصلات میں ہوتا ہے ۔اس کا زیادہ تر استعمال مرغیوں کی خوراک میں ہوتا ہے،لیکن انسانی خوراک کے لئے بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے ۔گزشتہ عشرے میں مکئی کی پیداوار میں اضافہ ایک خوش آئندہ بات ہے مگر ابھی بھی کاشت کار مکئی کی مختلف اقسام کی پیداواری صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں مکمل طور پہ کامیاب نہیں ہوسکے۔جس کے بنیادی اسباب میں جہاں دیر سے بجائی،کھادوں کا غیر متوازن استعمال ،نامیاتی مادے کی قلیل مقدار اور جدید پیداواری منصوبہ سے ناآشنائی شامل ہیں، وہاں پوٹاشیم کی پودوں کو کم مقدار میں دستیابی بھی مکئی کی پیداوار میں کمی کا سبب ہے ۔

پوٹاشیم کا شمار اجزائے کبیرہ میں سے ہوتاہے ۔نائٹروجن کے بعد اس کی سب سے زیادہ مقدار پودوں کو درکار ہوتی ہے ۔یہ پودوں کے تعمیری و تخریبی عوامل میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔اس لئے اس کی کمی پیداوار ہو متاثر کر تی ہے ۔پوٹاشیم فصلوں میں مندرجہ ذیل فرائض سر انجام دیتا ہے :۔

§       یہ پودوں میں پانی کے پوٹینشل کو کم رکھتا ہے ،جس سے فصلوں  میں پانی کے انجذاب کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔

§       یہ پودوں میں پروٹین بننے کے عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔اس لئے مکئی میں پوٹاش کے استعمال سے پروٹین کی مقدار بڑھتی ہے ۔

§       مختلف قسم کے انزائمز کی ایکٹیویشن میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔انزائمز بنیادی طور پہ تعمیری و تخریبی عوامل کی جلد تکمیل کے لئے ضروری ہوتے ہیں،اسی لئے پوٹاش کمی سے فصل دیر سے پکتی ہے ۔

§       یہ فصلوں کو مختلف قسم کے نامیاتی اور غیر نامیاتی دباؤ سے محفوظ رکھتا ہے

§       پوٹاشیم پودوں کی سیل وال کو مظبوط کرتا ہے ،اس طرح فصلوںکو کیڑوں اور بیماریوں کے حملوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔

§       جہاں پوٹاشیم پیداوار کو بڑھاتی ہے ،وہاں یہ پھل کے معیار کو بھی بہتر کرتی ہے ۔کیونکہ یہ پتوں میں بننے والی خوراک کو پودوں تک پہنچاتی ہے ،اس سے پھل موٹے ،مظبوط اور چمکدار ہوتا ہے ۔مکئی کی چھلیاں بھری بھری ،دانے موٹے اور چمکدار نظر آتے ہیں،جس سے فصل کا ریٹ بھی بڑھ جاتا ہے ۔

اسی اہمیت کے پیش نظر اگر اس کی مقدار کم ہوجائے تو فصل کی پیداوار شدید متاثر ہوتی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ پھل کے معیار پہ بھی برا  اثر پڑتا ہے اور فصل کے دیر سے پکتی ہے ۔پوٹاش کی اس اہمیت کے پیش نظر زرعی ۔پی کاشت کار بھائیوں کو سستے داموں پوٹاش مہیا کررہا ہے ۔مختلف کمپنیوں کی پوٹاش مناسب دام میں دستیاب ہیں۔ابھی وزٹ کریں zararee.pk یا پھر ہماری ہیلپ لائن پہ کال کریں:۔

03256000700